دو خواتین کرکٹ سلیکٹرز اسماویہ اور مرینا اقبال فارغ

کراچی:حال ہی میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعدپی سی بی نے دو خواتین سلیکٹرزاسماویہ اقبال اورمرینا اقبال کو فارغ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے ختم ہوگئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر سلیکٹرز کی اپ ڈیٹ فہرست کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے ساتھ بتول فاطمہ، اسد شفیق اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ا سد شفیق اور عبدالرزاق مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔اس سے قبل ویمنز چیف سلیکٹر سلیم جعفر کو فارغ کیا گیا تھا۔وہ بولنگ کوچ بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں