برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) تیار ہو جائیں، سائیکل گھمائیں! جون کا مہینہ “بائیک منتھ” کے طور پر منایا جا رہا ہے، اور شہرِ برامپٹن نے شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی جانب راغب کرنے کیلئے متعدد تفریحی اور خاندانی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ چاہے آپ تجربہ کار سائیکلسٹ ہوں یا ابھی شروعات کر رہے ہوں، یہاں ہر کسی کیلئےکچھ نہ کچھ موجود ہے۔
“بائیک منتھ” نہ صرف سائیکلنگ کو فروغ دیتا ہے بلکہ فعال آمدورفت (Active Transportation) کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے اور شہر بھر میں سائیکلسٹس کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو یکجا کرتا ہے۔ برامپٹن میں 600 کلومیٹر سے زائد سائیکل ٹریلز، راستے بشمول 50 کلومیٹر مخصوص سائیکل لینز، سب کیلئےکھلے ہیں۔
نمایاں سرگرمیاں
برامپٹن بائسیکل فیسٹیول
📅 تاریخ: ہفتہ، 24 مئی
📍 مقام: چنگاکوزی پارک – P3 (سینڈرا ہیمز کرلنگ کلب کے پاس)
🕙 وقت: صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک
یہ مفت تقریب فعال آمدورفت کو فروغ دینے کیلئےسائیکلنگ پر مبنی کھیلوں، حفاظتی نکات، تحائف اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
🔗 مزید معلومات اور 11 بجے کے کمیونٹی رائیڈ کیلئے رجسٹریشن: brampton.ca/communityrides
جم آرچڈکن ریکریئیشن سینٹر، 292 کونیسٹوگا ڈرائیو پر 7جون کوبائیک دی کریک
🚴 مختلف فاصلوں کے خوبصورت راستے منتخب کریں:
6 کلومیٹر فیملی رائیڈ (چیک ان: 8:45am)،15 کلومیٹر فیملی رائیڈ (چیک ان: 8:45am)،25 کلومیٹر نیچر رائیڈ (چیک ان: 7:30am)،65 کلومیٹر کیلیڈن ٹاؤن رائیڈ (چیک ان: 6:30am)،68 کلومیٹر ریجنل رائیڈ (چیک ان: 6:30am)
🔗 رجسٹریشن: Toronto and Region Conservation Authority (TRCA)
24 مئی، 25 مئی، 3 جون، 8 جون، 17 جون، 22 جون کوکمیونٹی بائیک رائیڈز
یہ مفت سائیکلنگ ٹورز برامپٹن سائیکلنگ ایڈوائزری کمیٹی کے رضاکاروں کی قیادت میں ہوں گے۔
🔗 رجسٹریشن: brampton.ca/communityrides
8 نیلسن اسٹریٹ، سویٹ 104، برامپٹن پر23مئی سے 6جون اور 20جون شام 6:30سے 8بجے تک بائیک ہب ورکشاپس کااہتمام ہے.
یہ ورکشاپس ہر سطح کے سائیکلسٹس کیلئےہیں، جن میں مرمت، بریکس اور دیگر بنیادی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔
🔗 مزید معلومات: BikeBrampton – Brampton Bike Hub
جولائی سے اگست تک 6 تا 14 سال کے بچوں کیلئےبائیک بیسکس پروگرام
ایرنزکلف ریکریئیشن سینٹر،چنگاکوزی پارک سینڈرا ہیمز سینٹر،گور میڈوز کمیونٹی سینٹر،جم آرچڈکن ریکریئیشن سینٹر
یہ دو گھنٹے کی مفت ورکشاپ بچوں کو سائیکل کی فٹنگ، حفاظتی سازوسامان، اشارے، رکنے کے اصول اور سڑک پر سفر کرنے کی تربیت دے گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر خاندان کے ساتھ ایک رائیڈ بھی شامل ہے۔
📅 رجسٹریشن 2 جون سے: brampton.ca/registerforprograms
پیدل چلیں، دوڑیں یا سائیکل چلائیں – برامپٹن کے ٹریلز قدرتی مناظر، پختہ راستے اور رہنمائی سائنز کے ساتھ بھرپور تفریح فراہم کرتے ہیں۔
🔗 مکمل معلومات اور نقشے کیلئےملاحظہ کریں: Brampton Cycling Map یا Peel Recreational Trails Map
ایکٹو ٹرانسپورٹیشن ماسٹر پلان
یہ منصوبہ شہر میں سائیکلنگ اور پیدل چلنے کے مربوط نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرتا ہے، تاکہ برامپٹن اور آس پاس کے شہروں میں محفوظ، آسان اور ماحولیاتی طور پر موزوں آمدورفت کو فروغ دیا جا سکے۔
📍 مکمل پروگرام اور معلومات کیلئےوزٹ کریں: brampton.ca/cycling
پیٹرک براؤن، میئر، شہر برامپٹن کے مطابق “بائیک منتھ ہمارے شہریوں کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ باہر نکلیں، متحرک ہوں اور برامپٹن کو ایک پائیدار اور دلچسپ انداز میں دریافت کریں۔ چاہے آپ گروپ رائیڈ میں شامل ہوں، ورکشاپ میں سیکھنے آئیں، یا بس اپنی رفتار سے ٹریلز کا لطف اٹھائیں – سائیکلنگ شہر سے جڑنے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔ میں سب کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں!”

