دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھٹرا رہے گا :میتھو ملر

واشنگٹن:دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھٹرا رہے گا ۔امریکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی پرُ زور مذمت کرتا ہے . امریکہ کے ترجمان دفتر خارجہ میتھو ملر نے میڈیاسے گفتگوکے دوران کہاکہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں.پاکستان میں دہشت گردی حملوں میں سیکوراٹی اہلکاروں سمت عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔دہشت گروں کی کاروائیوں سے پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا.انہوں نے مزیدکہا امریکہ کو دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ پوری ہمدردی ہے.خطے کی سلامتی کو موجود خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان ، امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں .ایران کے خلاف نافذ پاپندیوں کو جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں