دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں:پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں. امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبریناسنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کیاامریکادہشتگردی کوختم کرنےکیلئےپاکستان کی مدد کر رہا ہے؟ تو سبرینا سنگھ نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہتےہیں، پاکستانی حکومت کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعاون جاری ہے۔بھارتی وزیردفاع کے دورہ پینٹاگون میں سکھ رہنماؤں پر حملوں کی بات سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات پر بیان جاری کیاتھا .
بھارتی وزیر دفاع کی ملاقات سے متعلق اورکوئی بات نہیں کروں گی۔امریکی محکمہ دفاع ترجمان نے بتایا کہ ہوم لینڈسیکیورٹی نےصدارتی امیدواروں کی حفاظت کیلئےامریکی فوج سےمددمانگی ہے، صدارتی اورنائب صدارتی امیدواروں کیلئے اضافی فوجی مددکی درخواست آئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے، کمانڈرشمالی کمان کو سیکرٹ سروس کومزید تعاون فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں