دیشا پٹانی کے بازو پر کندہ الفاظ پی ڈی پر پرستاروں کے تبصرے، اداکارہ کی حیرانی

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی اس وقت شہ سرخیوں میں ہیں، اس کی وجہ ان کے بائیں بازو پر کندہ (ٹیٹو) لفظ ’پی ڈی‘ لکھی تصویر ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پرستاروں نے اس پر تبصرے شروع کر دیے۔

32 سالہ دیشا نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیٹو والی تصویر دوبارہ شیئر کی۔

انھوں نے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ انکے بازو پر کندہ لفظ پی ڈی دیکھ کر لوگوں میں اتنا تجسس کیوں پیدا ہوا؟ اور اس میں خوش ہونے والی ایسی کیا بات ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیشا اپنے بازو پر کندہ پی ڈی کے ابتدائی الفاظ دکھا رہی ہیں۔ جس پر پرستاروں نے مختلف قسم کے تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ دیشا حال ہی میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD میں نظر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں