رائیونڈ اجتماع سے واپسی پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے بعد جانے والوں کی بس نالے میں گر گئی جب کہ موٹروے پر تبلیغی جماعت کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق بھیرا کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، وین میں 15 افراد سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیربالا جارہی تھی۔

دوسری جانب رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے بعد جانے والوں کی بس نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 15 کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک زخمی کوجنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 13کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ بس کے مسافر تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے لیہ سے آئے تھے اختتامی دعا کے بعد واپسی کے دوران بس بےقابو ہو کر نالے میں گری۔

اپنا تبصرہ لکھیں