رابرٹا میٹسولا بھاری اکثریت سے ایک بار پھر یورپین پارلیمنٹ کی صدر منتخب ہوگئیں۔
رابرٹا میٹسولا نے 699 ووٹوں میں سے 562 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل دی لیفٹ گروپ کی اسپین سے تعلق رکھنے والی ایرینے مونٹیرو کو 61 ووٹ ڈالے گئے۔
پارلیمنٹ کی عارضی چئیر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 720 ممبران پارلیمنٹ کے ایوان میں سے 699 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ڈالے گئے ووٹوں میں سے 76 ووٹ بلینک ہونے کے باعث مسترد کر دیے گئے۔ جبکہ باقی 623 ووٹوں میں سے رابرٹا میٹسولا نے 562 اور ایرینے مونٹیرو نے 61 ووٹ حاصل کیے۔