راحت کاظمی کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور فلم پروڈیوسر راحت کاظمی کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔

50 سے زائد انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرنے والے راحت کاظمی کو سب سے منفرد پہچان ڈراما ‘دھوپ کنارے’ نے دلوائی جس میں وہ ‘ڈاکٹر احمر انصاری’ نامی سنجیدہ کردار نبھاتے نظر آئے۔

یہ ڈراما راحت کاظمی کی اہلیہ ساحرہ کاظمی کی ہدایتکاری میں بنا جبکہ راحت کاظمی کے مدِمقابل اداکارہ مرینہ خان کو کاسٹ کیا گیا جو ‘ڈاکٹر زویا علی خان’ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

اگرچہ راحت کاظمی کے مشہور ڈراموں کی فہرست طویل ہے لیکن انکا بطور ڈاکٹر احمر انصاری ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہونا ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنانے میں کامیاب رہا۔

راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس کو دیکھ کر انکے چاہنے والے حیران رہ گئے۔

وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک ضعیف العمر شخص اور کمزور سی خاتون کو چار بچوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ناپا کی طالبعلم مدیحہ مسعود نے یہ تصویر اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تصویر میں نظر آنے والے بزرگ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی ہیں۔

مدیحہ مسعود نے لکھا کہ ‘ 77 سالہ پاکستان کے اداکار ، رائٹر و لیجنڈری راحت کاظمی اپنی پیاری اہلیہ اور فیملی کے ساتھ’۔

ناپا کی طالبہ نے لکھا کہ ‘ ناپا میں ٹریننگ سیشن کے دوران میری ملاقات ان سے ہوئی جو میرے لے قابلِ فخر بات ہے اور اس کی یادیں میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور مجھے متاثر کرتی رہیں گی’۔

اس تصویر پر راحت کاظمی کے مداح مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی’ ، جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘ ہمارے ڈاکٹر احمر خان بوڑھے ضرور ہوگئے لیکن دلکشی تاحال جوانی جیسی ہی ہے’۔

اپنا تبصرہ لکھیں