بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی بھارت میں حال ہی میں اختتام پزیر ہونے کے بعد لندن میں ’آفٹر ویڈنگ پارٹیز‘ کا آغاز ہونے والا ہے۔
مکیش امبانی اور خاندان نئی نویلی بہو کے ساتھ اس وقت لندن میں موجود ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت کی شادی پر 4 سے 5 ہزار کروڑ کے درمیان خرچہ کیا تھا۔
دوسری جانب اس شادی پر شاہانہ اخراجات کے باوجود مکیش امبانی کی دولت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جبکہ اس میں نمایاں اضافہ ضرور ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا ’آج تک‘ کے مطابق امبانی کی مجموعی مالیت میں شادی کے بعد صرف 10 دنوں کے دوران حیرت انگیز طور پر 25,000 کروڑ روپے (تقریباً 3 بلین ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔
بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کی مجموعی ملکیت 118 بلین ڈالر تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جولائی تک مکیش امبانی کی دولت کی تعداد 121 بلین ڈالر تک بڑھ گئی تھی۔
اس قابل ذکر اضافے نے دولت کی عالمی درجہ بندی میں مکیش امبانی کی پوزیشن کو بھی بڑھایا ہے جس سے وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں 12ویں سے 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مکیش امبانی ایشیا کی سب سے امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔