رانااشرف کا ایس پی رائوطاہراور ڈاکٹرفضل الرحمٰن کے اعزازمیں عشائیہ

معروف کاروباری اورسماجی شخصیت رانااشرف نے پنجاب پولیس کے ایس پی رائوطاہراورمیڈیکل آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرگوجرانوالہ ڈاکٹرفضل الرحمٰن کے اعزازمیں عشائیہ کااہتمام کیا۔عشائیہ میں حکومت پاکستان کے ترجمان چودھری جاویدگجر،معروف کاروباری شخصیت چودھری اسحاق ،SKANS ACCOUNTINGکےمنیجنگ ڈائریکٹر عامرقریشی،میاں ندیم نے شرکت کی ۔
کاروباری اورسماجی شخصیت رانااشرف کاکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت کی بحالی صرف اور صرف ایکسپورٹس میں اضافہ اورخلیجی ممالک اوردنیابھرمیں پیشہ ورپاکستانیوں سکلڈلیبرکے بھجوانے سے ممکن ہے تاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہوسکے اوروطن عزیزمعاشی بحران سے نکل سکے۔ترجمان حکومت پاکستان چودھری جاویداقبال گجرنے کہاکہ ہمیں حکومتی اخراجات میں کمی اورایسے سرکاری ادارے جوخزانے پربوجھ اورسفیدہاتھی بنے ہوئے ہیں ان کی نجکاری کرناہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں