وفاقی مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے پیرس اولمپکس 2024 کے موقع پر پیرس میں 11ویں کامن ویلتھ اسپورٹس وزراء اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وزارتی اجلاس ’کھیل کے ذریعے جامع اور لچکدار معاشروں کی تعمیر‘ کے مرکزی موضوع کے تحت منعقد کیا گیا۔اس کے علاوہ اس کا مقصد موجودہ اور ابھرتے ہوئے ترقیاتی مسائل اور چیلنجوں پر کھیل کے اثرات اور فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کےلیے عملی بین الشعبہ جاتی طریقوں کو تلاش کرنا ہے۔
اس موقع پر رانا ثناء اللّٰہ خان نے کامن ویلتھ ایس جی پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ وہ 28 جولائی سے اپنے پاکستان کے سرکاری دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہیں۔پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستانی اتھلیٹس اور آفیشل کے اعزاز میں سفارت خانہ پاکستان پیرس نے پرتکلف اعشایہ دیا جس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور یوتھ رانا ثناءاللہ نے بھی شرکت کی.
پیرس اولمپکس میں شامل پاکستانی دستے کے اعزاز میں سفارت خانہ پاکستان نے خصوصی اعشائے کا اہتمام کیا جس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور یوتھ رانا ثناءاللہ اور سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے شرکت کی .رانا ثناءاللہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 کروڑ کے ملک میں صرف 7 اتھلیٹس کا یہاں آنا ایک سوالیہ نشان ہے .سفیر پاکستان اور اتھلیٹس نے اولمپکس میں کامیابی کے لئے قوم سے دعاوں کی اپیل کی ہے.