آزاد کمشیر کے ضلع راولا کوٹ میں انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا ہے مسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ آج صبح راولا کوٹ کے آزاد پتن پانہ پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کوسٹر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی اور ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جب حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کمشنر پونچھ ڈویژن کے مطابق بدقسمت کوسٹر راولپنڈی سے راولاکوٹ جا رہی تھی اور حادثے کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار تمام 23 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع سدہنوتی سے تھا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days