راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری

راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری ہوگیا۔

سیلاب کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نصب تھا، سسٹم کے ساتھ لگا سولر پینل اور سینسرز بھی چوری ہوگئے، جبکہ پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ لگی بیٹریز اور کیبلز بھی چوری کرلی گئیں۔

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے محکمہ موسمیات کے سسٹم کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے الیکٹرانک انجینئر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق چور تالے توڑ کر قیمتی بیٹریاں، سولر پلیٹس، کاپر کیبلز، بورڈز اور باکس بھی لے گئے۔

جدید سسٹم سیلابی صورتحال اور پانی کی سطح کی معلومات فراہمی کے لیے لگایا گیا تھا، سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کےلیے نصب سسٹم جاپان سے منگوایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں