اسرائیل آئرن بیم لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم پر 530 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔اسرائیل کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے آئرن بیم کے نام سے معروف لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے 530 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاعی کمپنیوں رافیل اور ایلبٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ اس نے وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ایال ضمیر کے حوالے سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیا نظام “ایک سال کے اندر آپریشنل سروس میں داخل ہو جائے گا”۔
Rafael Advanced Defence Systems اسرائیل کا قومی دفاعی تحقیق اور ترقی کا اہم جز ہے۔ ڈیفنس کمپنی ایلبٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ وزارت نے اسے تقریباً 200 ملین ڈالر کا معاہدہ خاص طور پر آئرن بیم تیار کرنےکیلئےدیا۔
آئرن بیم دیگر فضائی دفاعی صلاحیتوں کی تکمیل کرے گا جیسے کہ زیادہ معروف آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ۔آئرن ڈوم میزائلوں اور راکٹوں جیسے غزہ اور لبنان سے فائر کیے جانے والے پروجیکٹائل کے خلاف مختصر فاصلے تک تحفظ فراہم کرتا ہے۔ڈیوڈز سلنگ اور ایرو میزائلوں کی پے در پے اقسام اسرائیلی امریکی ٹیکنالوجی ہیں جو امریکی امداد سے ادا کی گئی ہیں اور بیلسٹک میزائلوں کو گرانے کیلئے بنائی گئی ہیں۔