راکھی ساونت عرفی جاوید پر برس پڑیں

یوٹیوبر اور او ٹی ٹی بگ باس 3 کے امیدوار کی حمایت کرنے پر اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی سلیبریٹی عرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

راکھی ساونت مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنے بےباک تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں اور تنقید کرنے سے بالکل نہیں ہچکچاتیں، ایسا ہی انہوں نے عرفی جاوید کے معاملے میں کیا۔

عرفی جاوید نے کچھ روز قبل یوٹیوبر اور بگ باس 3 کے امیدوار ارمان ملک کی دو شادیوں پر انکی حمایت کی تھی۔

اس پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’عرفی جاوید، تو بہن ہے میری، تو کیا کچھ بھی کمنٹ کرتی ہے؟ کہ اگر یہ تین ایک ساتھ خوش ہیں تو کسی کو کیا لینا دینا۔

راکھی کا کہنا تھا کہ ’اگر ایسا ہی تمھارے ساتھ ہوتا نا، تمہاری شادی ہوجاتی، تمہارا شوہر دوسری بیوی لاتا۔ تو عرفی جتنا میں تمہیں جانتی ہوں، تو تم اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ اسکی بیوی کو بھی مارتی اور خود جاکر جیل میں بیٹھ جاتی۔ تمھیں اگر دوسری شادی کا تجربہ نہیں ہے تو تم اس پر بات نہ کرو۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں