راہول گاندھی کو ’بالک بدھی‘ کہنا مودی کو مہنگا پڑگیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپوزیشن اتحاد کے رہنما راہول گاندھی کو ’بالک بدھی‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ’بیل بدھی‘ سوشل میڈیا مہم چھیڑ دی۔

کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ میں نریندر مودی کی طرف سے راہول گاندھی کو’بالک بدھی‘ (یعنی بچوں جیسا دماغ) کہنے کے بعد مودی پر شدید تنقید کی۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی کو ’بیل بدھی‘ یعنی کمزور یا سرپھرا کہہ کر طنزیہ میمز اور پوسٹس شیئر کیں۔

2 جولائی کو لوک سبھا میں وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں راہول گاندھی کو بار بار ’بالک بدھی‘ کہہ کر تنقید کی تھی۔

نریندر مودی نے کانگریس پر راہول گاندھی کی خواہشات کے مطابق چلنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ کانگریس کا پورا ماحولیاتی نظام ان دنوں ایک بچے کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔

نریندر مودی نے راہول گاندھی کے کاموں کا موازنہ غلطی تسلیم کیے بغیر ہمدردی کے لیے رونے والے بچے سے کیا تو کبھی 99 مارکس لاکر فیل ہونے والے بچے سے۔

اپنا تبصرہ لکھیں