ردر فورڈ کی ففٹی، جوزف کے 4 وکٹ، ویسٹ انڈیز سپر ایٹ میں پہنچ گیا

میزبان ویسٹ انڈیز نے فیورٹ نیوزی لینڈ کو13رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔ جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے 9 وکٹ پر 149 رنز کے جواب میں ناکام ٹیم 136 رنز بناسکی۔ پاور پلے کے 6 اوورز کے اندرویسٹ انڈیز کے 22 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ساتویں اوور میں 30 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ شرفین ردرفورڈ نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ٹرینٹ بولٹ نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 وکٹ لیے ۔ کیویز جواب میں9 وکٹ پر 136 رنز ہی بنا سکے۔ گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جب کہ مچیل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف نے 19 رنز دے کر 4، گڈاکیش موتی نے 25 رنز دیے اور 3 کھلاڑی پویلین بھیجے ۔ ادھر گروپ ڈی میں بنگلہ دیش نے حیران کن کم بیک کرتے ہوئے نیدرلینڈ کورنز سے 25 رنز سے شکست دے دی۔ کنگز ٹاؤن میں نیدرلینڈ نے 8وکٹ پر 134 رنز بنائے۔ ایک موقع پر نیدرلینڈ جیت کی جانب گامزن تھا پھر یکایک چھ رنز پر چار وکٹ گرنے سے بازی پلٹ گئی۔ بنگلہ دیش نے دوسری کامیابی کیساتھ سپرایٹ کیلئے امکانات کوروشن کرلیا ہے۔ ارشاد حسین نے33رنزدیے اور ایک اور اوور میں تین وکٹ حاصل کئے ۔ سائی برینڈ 33 ، وکرم جیت سنگھ 26، اسکاٹ ایڈورڈز 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے وہ پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں