رشبھ پنت کا چھکا، سیڑھی لگا کر گیند اتارنا پڑ ی

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے چھکا لگایا اور گیند کو اتارنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کو سیڑھی لگانا پڑی۔سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 9 رنز بنالیے ہیں۔

عثمان خواجہ 2 رنز پر بمراہ کا نشانہ بنے، کونسٹاس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔تاہم بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ویرات کوہلی 17 اور رویندرا جڈیجا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 4، یشسول جیسوال 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

رشبھ پنت 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان جسپریت بمراہ نے 22 رنزبنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک تین اور پیٹ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر رشبھ پنت کے چھکے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔بھاتی وکٹ کیپر بیٹر نے کریز سے آگے نکل کر ویسٹر کو اسٹریٹ پر چھکا رسید کیا اورگیند اتارنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ کو سیڑھی کا استعمال کرنا پڑا کیونکہ گیند سائیڈ اسکرین کی جانب پھنس گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں