رن فار مسی ساگا 2025 ٹرلئیم ہیلتھ پارٹنرز کیلئے 15 ہزار ڈالر جمع

مسی ساگا(نامہ نگار) مسی ساگا میں اس ویک اینڈ پر رن فار مسی ساگا 2025 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں ریکارڈ تعداد میں شرکاء نے شرکت کی اور بھرپور کمیونٹی تعاون کے ساتھ 15 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم ٹرلئیم ہیلتھ پارٹنرز کیلئےجمع کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر، اراکینِ پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور عوام کے ساتھ اس نیک مقصد کی حمایت میں شریک ہوئے۔اس سال کے ایونٹ نے نئی تاریخ رقم کی، جب غیر معمولی تعداد میں افراد نے حصہ لے کر صحت کی بہتر سہولیات کیلئےعطیات جمع کرنے میں تعاون کیا۔

رن فار مسی ساگا کے چیئرمین، اوصاف مرزا نے کہا”ہم اپنے تمام رضاکاروں کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے پسِ پردہ انتھک محنت کی، اور ہر اُس فرد کے بھی جنہوں نے اس مقصد کی حمایت کی۔ یہ ایونٹ مسی ساگا میں اتحاد اور کمیونٹی اسپرٹ کی بہترین مثال ہے۔”

رن فار مسی ساگا اب ایک متوقع سالانہ ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جو مختلف پس منظر کے افراد کو صحت، فلاح اور کمیونٹی کیلئےخدمت کے جذبے کے تحت یکجا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں