واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ طور پر شامل ہوگیا ہے اور ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں، جس کے باعث ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے زیادہ درست ثابت ہوئے۔ جنگ کے آغاز کے بعد روس مسلسل ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن فراہم کرتا رہا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے نشانے پر امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز شامل ہیں۔ سی آئی اے اور پینٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جبکہ روسی سفارت خانے نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے حوالے سے کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں جبکہ چین اب تک ایران کی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کہا کہ ایرانی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔

