روس کا مسافر طیارہ گرِ کر تباہ، سخوئی سپرجیٹ 100 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا

ماسکو: روس میں مسافر طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت ہنگامی امور کے مطابق سخوئی سپرجیٹ 100 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا کہ ماسکو کے قریب جنگل میں گرکر تباہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

روس کچھ عرصے سے مغربی ساختہ طیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے سخوئی سپر جیٹ – ایک علاقائی جیٹ تیار کر رہا ہے۔

2022 میں یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر بھاری پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور روس نے اپنے پرانے ہوائی جہاز کے بیڑے کو تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

جمعہ کو ایک مختصر بیان میں، روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے کہا کہ طیارہ جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور آبادی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ طیارہ کولومنہ قصبے سے زیادہ دور گرا تھا طیارہ ملک کی توانائی کی بڑی کمپنی کی ایئر لائن گیز پروم ایویا کا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں