روس کو جنگی معاونت فراہم کرنے پر امریکا کی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی

روس کو مبینہ طور پر جنگی معاونت فراہم کرنے پر امریکا کی جانب سے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنیکا اعلان کیا گیا۔

روس کی فوجی صلاحیتوں میں مدد کرنے کے باعث یہ پابندی لگائی گئی ہے، مذکورہ فہرست میں بھارت کے ساتھ چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

بھارت یوکرین کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے روس کو درکار ٹولز اور ٹیکنالوجیز تک رسائی ممکن بنا رہا ہے، پابندیوں کا شکار بھارتی کمپنیوں میں ابر ٹیکنالوجیز اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے۔اس کے علاوہ بھارتی کمپنیوں میں ڈینواس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایمسسٹیک، گلیکسی بیئرنگز لمیٹڈ اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں