روہت اور کوہلی کے بعد رویندرا جاڈیجا کا بھی ٹی20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے ایک دن بعد ہی جاڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رویندرا جاڈیجا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کےلیے بقیہ فارمیٹ کیلئے دستیاب ہوں گا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے، میں سپورٹ کیے جانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں