ریاض:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض (خصوصی رپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پرسعودی عرب پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. آرمی چیف کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کیلئےمستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف کی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف نے سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللّٰہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں