ریاض (آئی ایس پی آر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے حملوں کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر بھی بات کی اور زور دیا کہ بلاوجہ جارحیت خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے کہا کہ بلاوجہ حملے امن مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔اس کے علاوہ، علاقائی سیکیورٹی اور دوستی کے فروغ کے لیے تعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

