ریاض(بیورورپورٹ)سعودی عرب میں ورلڈ بیوٹی نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں 40 مختلف ممالک کی چار سو زائد کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں نمائش میں پاکستانی کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں.
سعودی دارالحکومت ریاض کے ایگزبیشن سینٹر میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی بیوٹی ورلڈ نمائش میں دنیا بھر کے 40 ممالک کی چار سو کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں چار مختلف زونز میں بیوٹی سے منسلک اشیاء رکھی گئی ہیں کاسمیٹکس بنانے والی پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز ملکی و غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز ہیں.
پاکستانی کمپنیوں کے اونرز کا کہنا ہے کہ بیوٹی مصنوعات کیلئےسعودی عرب وسیع مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی مصنوعات بہتر انداز سے گھپت پا سکتی ہیں اور اس طرح کی نمائشوں سے جہاں دنیا بھر کی کمپنیاں فوائد حاصل کر سکتی ہیں وہیں پاکستانی کمپنیاں بھی سعودی عرب میں فروغ پا سکتی ہیں.