وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے .سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال نے ان کا استقبال کیا اس موقع پرپاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا.پاکستان، سعودی عرب کا مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق. وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2034 کی فیفا کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی
وزیرداخلہ محسن نقوی نےفٹبال ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا.سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے.ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے۔ سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔
سعودی وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ کاکہناتھا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔