ریاض:ڈیجیٹل اکانومی کی مارکیٹ اب 495 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے:عبداللہ السواحہ

سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کہا ہے خطے میں ڈیجیٹل اکانومی کی گروتھ 73 فیصد تک گئی جو مملکت میں 50 فیصد ہےسعودی ڈیجیٹل اکانومی نے وژن 2030 کے آغاز سے اب تک سالانہ 13 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے اور گزشتہ سات سال کے دوران ڈیجیٹل اکانومی میں 3 لاکھ 81 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں .

دارالحکومت ریاض میں لیپ( Leap ) ایگزیبیشن کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران بتایا ’سعودی عرب میں ڈیجیٹل اکانومی کی مارکیٹ اب 495 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے.

انہوں نے مزید کہا سعودی عرب نے گزشتہ 7 برسوں کے دوران ڈیجیٹل اکانومی کی سالانہ شرح نمو 13 فیصد برقرار رکھا جو عالمی شرح سے تین گنا زیادہ ہے۔ مملکت میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اب 495 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے لیپ 25 میں 1500 سے زائد معروف کمپنیوں اور 700 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی ہے مملکت اور لیپ کانفرنس نے 21 ویں صدی کے دوران ڈیجیٹل معیشت میں بے مثال ترقی کا مشاہدہ کیا ہے گزشتہ 7 برسوں کے دوران اب تک 3 لاکھ 81 ہزار ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں وزیر مواصلات نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا آرامکو نے اس تکنیکی شعبے میں 150 میگا واٹ کی صلاحیت کے ساتھ سب سے بڑا کانفرنس سینٹر شروع کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں