ریاض: سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار افراد کے خلاف کارروائیاں

ریاض: سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ایک ماہ کے دوران انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 11 ہزار 60 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور ملک سے بے دخلی کی سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا شہریوں سے کہنا ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی کسی بھی طرح مدد نہ کریں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی اطلاع محکمے کو دی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں