ریاض:سعودی عرب میں فیوچر منرلز فورم کا آغاز ہوگیا جس میں مختلف ممالک کی جانب سے معدنیات پر مبنی سٹالز لگائے گئے ہیں جس میں پاکستانی سٹال بھی معدنیات کے وسائل کو اجاگر کر رہا ہے .
سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر منرلز فورم کی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر معدنیات بندر ابراہیم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں معدنیات کا ایسا ذخیرہ موجود ہے جس سے فاہدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور دنیا انہی معدنیات کی بدولت ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں .
فیوچر منرلز فورم میں نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں پاکستانی معدنیات پر مبنی سٹال لوگوں اور ماہرین کی توجہ کا مرکز ہے.
پاکستان کے وزیر پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی فیوچر منرلز فورم میں شریک ہیں جو ماہرین کو پاکستان کی معدنیات کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں.