زمبابوے کرکٹ ٹیم کو آئندہ برس دورہ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ فیس ادا کرے گا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کو آئندہ برس دورہ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ فیس ادا کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق باہمی سیریز میں کسی ٹیم کو فیس میزبان بورڈ پہلی مرتبہ ادا کرے گا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس ایک ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے فیس دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی طور پر جو بورڈز مضبوط ہیں ان کی ذمے داری ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مقابلے کو برقرار رکھیں۔

رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ ہم اگلے برس دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم کو فیس ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں