زمبابوے کی پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے کی تصدیق

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی 20 سیریز کھیلنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

افغانستان ٹیم کے دستبردار ہونے کے بعد اب سہ فریقی سیریز پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان شیڈول کے مطابق 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائیگی۔

افتتاحی میچ 17 نومبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا مقابلہ 19 نومبر کو سری لنکا اور زمبابوے کے مابین اسی میدان میں ہوگا۔فائنل سمیت بقیہ پانچ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان نے حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک متنازع بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان پر افغانستان میں مبینہ حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سیریز کا نیا شیڈول برقرار ہے اور غیر ملکی ٹیموں کی آمد و قیام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں نومبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں