زیادہ کھانے کا مظاہرہ، چینی خاتون لائیو اسٹریمنگ کے دوران چل بسی

چین کی ایک 24 سالہ اسٹریمر پان شیاوٹنگ لائیو اسٹریم کے دوران کھانے کی زیادتی کے باعث انتقال کرگئیں۔

شیاوٹنگ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ مکبنگ (یعنی ناظرین کی تفریح کے لیے بڑی مقدار میں کھانا کھانے) میں مہارت رکھتی تھیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں چین نے مکبنگ ویڈیوز اور اسٹریمز پر پابندی عائد کی تھی تاکہ زیادہ کھانے اور غذا کی بربادی کو کم کیا جا سکے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار یوان یعنی 14 ہزار امریکی ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم مکبنگ اسٹریمز اب بھی چین میں انتہائی مقبول ہیں، جہاں ہزاروں افراد اپنے ناظرین کےلیے بڑی مقدار میں کھانا کھا کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ان اسٹریمرز میں پان شیاوٹنگ بھی شامل تھیں جو ایک سابق ویٹریس تھیں اور بعد میں پیشہ ور مکبنگر بن گئیں۔ وہ اس ماہ کے شروع میں ایک اسٹریمنگ کے دوران اس وقت انتقال کر گئیں جب ان کا جسم زیادہ کھانے کی وجہ سے جواب دے گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے معدے میں ہضم نہ ہوا کھانا بھرا ہوا تھا اور پیٹ بری طرح سے بگڑا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں