امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو منگل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ بل کلنٹن کا واشنگٹن کے اسپتال میں نزلے اور زکام کا علاج کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کو بخار ہونے کے بعد ٹیسٹ اور علاج کے لیے پیر کی شام واشنگٹن ڈی سی کے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل انہیں2021ء میں خون تک پہنچنے والے انفیکشن کی وجہ سے کیلیفورنیا میں 6 دن کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بل کلنٹن امریکا کے 42ویں صدر تھے، وہ 1993ء سے 2001ء تک صدر کے منصب پر فائز رہے۔