سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو جیل سے رہا کردیا گیا

نیوریاک: امریکا میں صدارتی الیکشن کے دوران صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے درمیان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیوبینن نے 4 ماہ قید کا ذمہ دارکاملا ہیرس کو قرار دے دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے نینسی پلوسی اور میرک گارلینڈ نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔اسٹیوبینن نے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ الیکشن چوری ہونے سے بچائیں۔واضح رہے کہ اسٹیوبینن کوکپیٹل حملہ کیس میں توہین کانگریس پر قید کی سزاسنائی گئی تھی، جبکہ ارلی ووٹنگ میں 5 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں