سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ضمنی الیکشن سے دستبردار

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

ملک احمد خان بھچر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں کہاعمران خان کی ہدایت پر وہ ضمنی انتخابات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔اہلیہ کے جمع شدہ کاغذاتِ نامزدگی بھی واپس لے لیے جائیں گے۔

“میرے خاندان سے کوئی الیکشن نہیں لڑ رہا۔”

انہوں نے کہا کہ ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور ایک مقدمے میں سزا بھی دی گئی، لیکن وہ ہمیشہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔بھچر نے میانوالی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں 8 فروری کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کا رکن منتخب کیا۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی تھی کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں