سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن آمد پر ایون فیلڈ کے باہر “میدان پھر سج” گیا

لندن(نمائندہ خصوصی)صدر مسلم لیگ نون اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی نون لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئےپہنچ گئی.

نواز شریف کا استقبال اور ان کے خلاف احتجاج کرنے والے آمنے سامنے آگئے.اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی آموجود ہوئے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔فریقین میں امن قائم رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجودرہی.پولیس نے سابق ن لیگی اور موجودہ پی ٹی آئی کے گلفام حسین کوگرفتارکرلیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں