سابق کرکٹر عبدالرزاق کے گھر سے 88 لاکھ کی چوری کرنے والا 11سال بعد گرفتار

لاہور میں چوری کی بڑی وارداتوں میں ملوث ملزم کو 15 سال بعد گرفتار کرلیا گیا، ملزم بلال نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں واردات کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے گرفتار کیا، ملزم نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں واردات کا بھی انکشاف کیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کے گھر سے بھی کروڑوں روپے لوٹے۔

ملزم 15 برس سے وارداتیں کر رہا ہے، پہلی بار گرفتار ہوا ہے، اس نے انکشاف کیا کہ کرکٹر عبدالرزاق کے گھر11 برس پہلے واردات کی، عبدالرزاق کے گھر سے 88 لاکھ روپے کی چوری کی تھی، ان کے گھر سے امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، برآمدگی کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں