ساحل عدیم اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سندھی قوم کیخلاف نازیبا گفتگو پر ساحل عدیم اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں سندھی قوم کیخلاف نازیبا گفتگو پر ساحل عدیم کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دے دیا اور ملزم کی جائیداد ضبط کرنےکاحکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ملزم کے خاکے اخبارات میں شائع کیےجائیں، جس پر ،ایڈووکیٹ عبدالفتح چانڈیو نے بتایا کہ ملزم ناقابل ضمانت وارنٹ پربھی پیش نہیں ہوا، ملزم اب جہاں دکھے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم ساحل کو ٹریس نہیں کرپارہےہیں، ایساکوئی امکان نہیں کہ ملزم کومستقبل میں گرفتارکیاجاسکتاہے۔تفتیشی افسرکی رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا ، ملزم کےخلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں