سدرہ نواز پیا دیس سدھار گئیں، شادی کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر چرچہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز ہوگیا وہ کرکٹ ٹیم کےمینیجر غیاث خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق سدرہ نواز کی شادی اور رخصتی کی تقریب گزشتہ شب لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وائرل تصاویر میں سدرہ نواز کو مہرون اور سنہری امتزاج کے عروسی جوڑے میں جبکہ دولہے کو کریم رنگ کی شیروانی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، اس سے قبل نکاح کی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی۔