قومی کرکٹ ٹیم کی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ردعمل دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے، سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، کھیل کے میدان کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری کے حوالے سے بیان دیا تھا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days