بھارتی کرکٹر منوج تیواڑی کی پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو گئی۔منوج تیواڑی نے ہانگ کانگ سکسز کے فوٹو سیشن کے دوران فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ سیلفی بنائی۔سوشل میڈیا پر پیغام میں منوج تیواڑی نے کہا ہے کہ سرحدوں نے تقسیم کیا، کرکٹ نے اکٹھا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ سکسز میں پاک بھارت میچ کیلئے سب تیار ہیں، فوٹو سیشن کے دوران فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ تصویر بنائی ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے۔
یکم نومبر کو پاکستانی ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ بھارت سے کھیلے گی، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئےکوالیفائی کریں گی۔ایونٹ کے کوارٹرز فائنل 2 نومبر کو جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 3 نومبر کو ہوں گے۔