سردارایاز صادق کی لندن میں ہاؤس آف کامنز برطانیہ کے سپیکرسے ملاقات

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق کی آج لندن میں ہاؤس آف کامنز برطانیہ کے سپیکر Rt Hon Sir Lindsay Hoyle سے ملاقات۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ اعجاز حسین جاکھرانی اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ملاقات میں موجود تھے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپنے برطانوی ہم منصب سے یہ پہلی ملاقات تھی۔دونوں سپیکرز نے ایوانوں کی کارروائی چلانے اور عوامی اہمیت کے مسائل حل کرنے اورپارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سر لنڈسے ہوئل نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے باہمی دوروں اور تعاون سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔پاکستان پارلیمانی سفارت کاری، بین الاقوامی طرز عمل اور جمہوری اقدار کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کےپاکستان کی پارلیمنٹ سماجی و اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانون سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کےپاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کا ایک فعال شراکت دار ہے۔ سردار ایاز صادق سپیکر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوا ہے حالانکہ اس کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جموں و کشمیر کے سنگین مسئلہ کو اجاگر کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کے اسے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔سردار ایاز صادق نے سر لنڈسے ہوئل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے خوش دلی سے قبول کر لیا گیا۔سردار ایاز صادق نے شاہ چارلس سوم اور ویلز کی شہزادی کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے پارلیمنٹیرینز کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں