کراچی: نیوکراچی اسپتال میں مریضہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم اسپتال کے عملے کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا نام شاہ زیب ہے اور وہ نیوکراچی اسپتال کا ملازم ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم شاہ زیب 2013 میں سیاسی بنیاد پر سرکاری اسپتال میں بھرتی ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ جب شاہ زیب نے مریض خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تو اس دوران عملے کے کسی رکن نے اسے بچانے کی کوشش نہیں کی۔اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیاد پر اسپتال میں بھرتی ہونے والا ملزم شاہ زیب اسپتال کے عملے کو بھی بلیک میل کرتا تھا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days