سسر نے پسند تو کرلیا لیکن مذہب کی وجہ سے پریشان تھے، سلیم خان

بالی ووڈ کے سینئر اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی اہلیہ سلمیٰ خان سے اعلانیہ رومانوی تعلقات سے قبل وہ ان کے والدین سے ملنا چاہتے تھے، کیونکہ وہ محسوس کرتے تھے کہ ان سے چھپ کر ملنا غلط ہوگا۔

88 سالہ سلیم خان نے اپنی شادی کے حوالے سے یہ باتیں اپنے بیٹے ارباز خان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیں۔

انھوں نے اس موقع پر پرمزاح انداز میں کہا، بلآخر جب وہ سلمیٰ خان کے گھر پہنچے تو یوں لگا کہ سارے بھارت کے مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے انکے گھر میں جمع تھے اور اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر میں کافی نروس ہوا۔

سلیم خان نے کہا ابتدا میں تو سلمیٰ کے والد ہمارے مختلف مذاہب سے تعلق کے حوالے سے پریشان تھے۔

تاہم جب میں نے انھیں یقین دلایا کہ مذہب کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا تو وہ مان گئے جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی، لیکن سلمیٰ کے والد 10 برس تک ہمارے گھر نہیں آئے۔

انھوں نے اپنی دوسری شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسطرح سلمیٰ نے سب سے پہلے ہیلن کو تسلیم کیا۔

انھوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں ایسے رشتوں میں توازن ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ہماری بین المذاہب شادی کے حوالے سے میرے سسر نے مجھ سے کہا میں اچھا انسان ہوں لیکن مذہب ایک مسئلہ ہے۔

اس وقت 24 کا تھا، تاہم میں نے ان سے کہا ڈاکٹر صاحب میری اور آپکی بیٹی کے 1760 پرابلمز ہوسکتے ہیں لیکن مذہب کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ سلیم خان نے 1964 میں سشیلا چرک سے شادی کی تھی جو اب سلمیٰ خان کے نام سے جانی جاتی ہیں، ان کے تین بیٹے سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان اور دو بیٹیاں الویرا اور ارپیتا ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں