بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اسکی وجہ انکا سوشل میڈیا پر بائیو ہے۔
ہوا یوں کہ 48 سالہ سشمیتا سین نے اپنے پرستاروں کو اس وقت تجسس میں ڈال دیا جب انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری تاریخ پیدائش بتائی۔
اپنے بائیو میں انھوں نے تحریر کیا، دوسری تاریخ پیدائش 27 فروری 2023 ہے۔ یہ تاریخ ایک اہم واقعہ یا موقع کی یاد دلاتی ہے۔
ایک طرف جہاں پرستار تجسس کا شکار ہوگئے وہیں کچھ نے سوچا کہ سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق انکے ہارٹ اٹیک سے ہے، انھیں گزشتہ برس دل کا دورہ پڑا تھا۔
فلم ’میں ہوں نہ‘ کی اداکارہ کو گزشتہ برس فروری میں شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی تھیں، انھیں ہارٹ اٹیک اس وقت ہوا جب وہ اپنی ویب شو آریا سیزن تھری کے سیٹ پر تھیں۔
بعدازاں مارچ 2023 میں انھوں نے اپنے والد کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے لکھا، مجھے چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے بعد انجیو پلاسٹی کرکے اسٹنٹ لگایا گیا۔
بہت سارے لوگوں کا شکریہ کہ جنھوں بروقت مدد اور تعمیری اقدام کیا، مزید تفصیلات آئندہ پوسٹ میں بتاؤں گی۔ یہ پوسٹ اپنے پیاروں کو مطلع کرنے کے لیے کی ہے۔