سعودی دارالحکومت ریاض میں نائٹ ائیر شو کا اہتمام

سعودی دارالحکومت ریاض میں نائٹ ائیر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی فالکن طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرکے ملکی اور غیر ملکیوں کے دل جیت لئےجبکہ آخر میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان قوس وقزع کے رنگوں سے بھر گیا.

دارالحکومت ریاض کے تمامہ ائیر بیس پر سعودی ایوی ایشن کلب کی جانب سے منعقدہ نائٹ ائیر شو میں جہاں لیزر اور ڈرون شو کے ذریعے ملکی اور غیر ملکیوں کو محظوظ کیا گیا وہیں پیراشوٹرز نے بھی آسمان میں خوب صورت مظاہرہ پیش کیا اسکے علاوہ سعودی فضائیہ کے فالکنز نے آسمان میں مختلف فارمیشن بناتے ہوئے اور روشنیاں چھوڑتے ہوئے آسمان کو روشنیوں سے بھر دیا جبکہ اختتام پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں