سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے سجایا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا جس میں آر سی ایل نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی .
سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں بحرین اور کویت کی ٹیموں کے علاوہ القصیم، دمام اور ریاض ریجن کی ٹیموں نے شرکت کی جن کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے جس میں بیٹسمینوں اور باولرز نے ایک دوسرے کا بھرپور مقابلہ کیا تاہم ٹورنامنٹ کے فائنل آر سی ایل الیون نے اپنے نام کر لیا تقسیم انعامات کی تقریب میں ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کا مستقبل روشن ہے پاکستان اور دیگر ممالک کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں جبکہ سعودی حکومت کی سرپرستی کی بدولت کرکٹ مزید فروغ پا رہی ہے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے جس پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا.

