سعودی عرب میں تین بوئنگ 777 طیارے بذریعہ سڑک جدہ سے ریاض پہنچ گئے طیاروں نے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر 12 دنوں میں طے کیا .سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن کے لیے جدہ سے تین بوئنگ 777 طیاروں کو خصوصی ٹرکوں کے ذریعے 6 ستمبر کو جدہ سے روانہ کیا گیا تھا اس دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے طیاروں کا والہانہ استقبال کیا جبکہ طیارے سڑک کے ذریعے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر بارہ دنوں میں طے کرکے ریاض پہنچ گئے جہاں طیارے ریاض سیزن کے بلیوارڈ رن وے کے نئے ایڈیشن میں استعمال ہونگے.