سعودی عرب: حج سے قبل سیکورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ

مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں حج سے قبل سیکورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کیا.مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی زیر قیادت میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نے مارچ پاسٹ پیش کیا اور سلامی پیش کی جبکہ ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے اہلکاروں نے مختلف مشقوں میں بھی حصہ لیا پریڈ میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت بکتر بند گاڑیاں اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی پیش کیا گیا اس موقعہ پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقعہ پر سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے تاکہ حجاج کرام امن اور سلامتی کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں پریڈ دیکھنے کے لیے حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس اور دیگر آئمہ کرام بھی شریک ہوئے جبکہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں.

اپنا تبصرہ لکھیں